مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں 4 امریکی خواتین سیاحوں پر تیزاب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں امریکی خواتین کے چہرے اور آنکھیں متاثر ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی شہر مارسیلی میں سینٹ چارلس ٹرین اسٹیشن پر ایک 41 سالہ خاتون نے چاروں پر تیزاب پھینک دیا جس کے بعد چاروں امریکی خواتین نے چیخ و پکار شروع کردی اور جلد ہی پولیس بھی موقعع پر پہنچ گئی اور خاتون حملہ آور کو حراست میں لےلیا۔ذرائع کے مطابق تیزاب سے جھلسنے والی امریکی خواتین میں سے 2 کی آنکھیں اور چہرے شدید متاثر ہوئے ہیں ،حملے کے بعد چاروں خواتین کو اسپتال منتقل کیاگیا ،پولیس مذکورہ واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
فرانس میں 4 امریکی خواتین سیاحوں پر تیزاب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں امریکی خواتین کے چہرے اور آنکھیں متاثر ہوئی ہیں۔
News ID 1875345
آپ کا تبصرہ